پاکستان کے بیشتر شہروں میں ایک بار پھر بے قابو ہے ، جہاں ڈینگی کے ہزاروں کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اس ضمن میں ڈینگی کنٹرول پروگرام حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود اعداد و شمارکے مطابق اس وقت پورے ملک میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تقریباً 3674 ہے ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 2158 پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہو چکی ہے ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات اٹھتے دکھائی نہیں دے رہے جس کے حالات متقاضی ہیں۔ یہاں یہ امر انتہائی توجہ طلب ہے کہ جس رفتار سے ملک کے مختلف حصوں سے ڈینگی مچھر کی موجودگی کی رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں،

ڈینگی وائرس